68قالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا ۗ سُبحانَهُ ۖ هُوَ الغَنِيُّ ۖ لَهُ ما فِي السَّماواتِ وَما فِي الأَرضِ ۚ إِن عِندَكُم مِن سُلطانٍ بِهٰذا ۚ أَتَقولونَ عَلَى اللَّهِ ما لا تَعلَمونَ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اللہ نے اپنا کوئی بیٹا بنایا ہے حالانکہ وہ پاک و بے نیاز ہے اور اس کے لئے زمین و آسمان کی ساری کائنات ہے -تمہارے پاس تو تمہاری بات کی کوئی دلیل بھی نہیں ہے-کیا تم لوگ خدا پر وہ الزام لگاتے ہو جس کا تمہیں علم بھی نہیں ہے